راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میری محنت میں کمی رہی جس کی وجہ پرفارمنس اچھی نہ دے سکا میں اپنے آپ سمیت پاکستان کیساتھ بھی ایماندار ہوں۔
پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلےآف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے رواں سیزن کی پلے آف لائن اپ مکمل ہو گئی۔ حیدرآباد کنگزمین پلے آف میں جانے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔
پی ایس ایل میں پلے آف میں جانے والی تین ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جن میں پشاور زلمی، اسلام آبا یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ ناموں پر نہیں کارکردگی پر چلتی ہے بڑے ناموں کے باوجود نتائج ہمیشہ حق میں نہیں آتے۔
پی ایس ایل 11، حیدرآباد کنگزمین نے پلے آف کیلیے کوالیفائی کر لیا
انہوں نے بتایا کہ انجری کے مسائل بھی ٹیم کے ساتھ رہے میری محنت میں کمی رہی جس کی وجہ پرفارمنس اچھی نہ دے سکا میں اپنے آپ سمیت پاکستان کیساتھ بھی ایماندار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے نئے اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے، اعظم خان کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں، کھیل میں بہتری آ رہی ہے پی ایس ایل میں اپنی خامیاں صحیح کر لیں تو پاکستان کرکٹ بہت آگے جا سکتی ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ مانتا ہوں لاہور قلندر سے محبت ہے لیکن حیدرآباد کنگزمین کے بارے میں سوچا تھا کہ انہیں آگے نہیں جانا چاہیے، پی ایس ایل کمیٹی نے پہلےسوچا تھا کہ یہ ایونٹ نہیں ہونا چاہیے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


