اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سمیر منہاس نے بلے سے اور والد نے کیمرے سے میدان میں اپنا فرض نبھایا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (5 اپریل 2026): پی ایس ایل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سمیر منہاس نے فتح گر اننگ کھیل کر تو ان کے والد نے کیمرے سے اپنا فرض نبھایا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پنڈیز کو ہرا دیا۔ اس میچ کے ہیرو فاتح ٹیم کے بیٹر سمیر منہاس تھے، جنہوں نے 36 گیندوں پر 194 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 70 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جہاں سمیر منہاس نے اپنی ٹیم کے لیے بلے سے فرض ادا کیا، وہیں ان کے والد کاشف منہاس گراؤنڈ میں بیٹے کی یادگار اننگ اور بعد میں اختتامی تقریب کی تصاویر بنا کر اپنا فرض نبھاتے رہے۔

 

پی ایس ایل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے یہ ویڈیوز آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی گئی ہے۔

 

سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس نے کہا کہ ان کا بیٹا تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے، یہ میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس کی بیٹنگ دیکھ کر مزا آ رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سمیر کو گلے لگا کر مبارکباد بھی دی۔

 

واضح رہے کہ سمیر منہاس کے دوسرے بھائی عرفات منہاس بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، نوجوان کرکٹرز کے والد بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

اب دونوں بھائی مخالف ٹیموں پر تباہی بن کر چھا گئے ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کے لیے میچ وننگ پرفارمنسز دے رہے ہیں۔

سمیر اور عرفات کی اپنے والد کاشف منہاس کے ساتھ نو سال قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں