لاہور(3 فروری 2026): آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے سیالکوٹ اسٹالینز نے براہ راست سائن کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، اسمتھ پی ایس ایل گیارہ میں سیالکوٹ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفر اور مینجمنٹ دیکھ کر سیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا، اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، انتظامیہ نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا تھا۔
سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل 11 کی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے، اس ٹیم کو OZ Developers نے خریدا ہے، ٹیم کا آفیشل نام سیالکوٹ اسٹالینز (Sialkot Stallionz) رکھا گیا ہے تاکہ شہر کی پرانی کرکٹ وراثت کو زندہ کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے ماضی میں پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اگر یہ ڈیل فائنل ہوتی ہے، تو یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہوگی۔
پی ایس ایل 11: سیالکوٹ اسٹالینز نے کس مشہور کرکٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


