منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(9 فروری 2026): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کی نئی ملکیت کے لیے نیلامی آج لاہور میں ہوگی۔

 پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں فرنچائز کی اونرشپ حاصل کرنے کے لیے پانچ اہل بڈرز حصہ لیں گے جبکہ تقریب کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ فرنچائز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے اونرشپ کی تجدید سے انکار کے بعد پی سی بی نے اس سال ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم، پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے اب ملتان سلطانز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں