اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

پی ایس ایل: سیالکوٹ ٹیم کا کپتان کون، اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟ فرنچائز مالک کا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 جنوری 2026): پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون اور اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا اس حوالے سے فرنچائز مالک نے بتا دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں رواں برس دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں ایک حیدرآباد اور دوسری سیالکوٹ کے نام سے ہوگی۔ اب شائقین کرکٹ کو یہ تجسس ہے کہ ان ٹیموں کی قیادت کس کے سپرد ہوگی اور ٹیم میں کون کون شامل ہوگا۔

اس کا حتمی فیصلہ تو 30 جنوری کو کھلاڑیوں کی ہونے والی بڈنگ کے بعد ہی ہو سکے گا۔ تاہم سیالکوٹ ٹیم کے اونر حمزہ مجید نے ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں سے متعلق ایک خاکہ پیش کر دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک پلئیرز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیں گے، بابر اعظم کو ٹیم میں لینا سب کی خواہش ہے۔ چھ سے سات آسٹریلین کرکٹرز بھی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، امید ہے تین سے چار ہماری ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش زیادہ ہے۔ ہمارا فوکس لوکل ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ سیالکوٹ کے بچوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

حمزہ مجید نے کہا کہ ہمارا کپتان پاکستانی ہوگا، کوچ ہمارے میرٹ پر ہوں گے، اگر مقامی کوچز نہ میسر ہوئے تو غیر ملکی کوچ کی طرف جائیں گے۔

ملتان سلطانز کے حوالے سے اہم فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں