لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے پہلے پلیئرز آکشن آج ہوں گے، مختلف ٹیمیں کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر پی ایس ایل گیارہ سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں آٹھ سو اسی کھلاڑی رجسڑڈ ہیں، ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے پچاس کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا۔ ری ٹین اور ڈائریکٹ سائنگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد مارچ میں ہوگا اور ایونٹ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں رواں سال پاکستان سپر لیگ (PSL) میچز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر کور ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، مشیر قومی سلامتی، کور کمانڈر پشاور ودیگر نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پشاور میں رواں سال PSL میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی نظم و نسق، پولیس اور اداروں کے زیر نگرانی ماڈل نافذ ہوگا، کامیاب ماڈل خیبر، اورکزئی اور کرم سمیت متاثرہ اضلاع میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
پاک بھارت میچ سے قبل ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
ترقیاتی منصوبوں اور عسکری کارروائیوں کے جائزے کے لیے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کی گئی جو ماہانہ بنیادوں پر سیکیورٹی و ترقیاتی امور کا جائزہ لے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


