پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی، لیگ کے آغاز میں اب صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہوگی، تقریب میں پانچوں ٹیموں کے کپتان اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی موجود ہوں گے۔

ٹرافی کی تیاری میں پچاس ہزار کرسٹلز استعمال کئے گئے ہیں اور اسے اسپرٹ ٹرافی کا نام دیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ کی چاروں ٹیموں کے کپتان تقریب رورنمائی میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ نو فروری کو افتتاحی تقریب ہوگی، جس کے بعد دھن دھنا دھن ہوگا، افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے ہوگا۔


مزید پڑھیں : کراچی کنگز پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم ہے، بابر اعظم


گزشتہ روز کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم نے دبئی راونگی سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر نمائندہ اے آر وائی علی حسن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے موقع دیا ہے تو میں بھی مداحوں کی امید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ پہلے ایڈیشن میں ان فٹ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی نہیں رہی مگر کراچی کنگز نے موقع دیا تو اپنی پرفارمنس سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں