پی ایس ایل، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قسمت بدل دے گی: مصباح الحق -
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قسمت بدل دے گی: مصباح الحق

اسلام آباد: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل کی کامیابی کو پاکستانی کی کامیابی قراردے دیا، کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں اپنی سابقہ کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’’مھے یقین ہے کہ پی ایس ایل پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے ایسی ہی کارگرثابت ہوگی جیسے آئی پی ایل بھارتیوں کے لئے اور بی پی ایل بنگالیوں کے کارآمد ثابت ہوئی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش محض بی پی ایل کے سبب اوپرآرہاہے اورمستقبل میں ہمیں بھی پی ایس ایل کے ذریعے ابھرنے کا موقع ملے گا‘‘۔

مصباح الحق نے دو روز قبل منگل کو دبئی میں اسلام آباد یونائٹڈ کے لئے فاتحانہ اننگ کھیلی اور ایونٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل کپ اپنے نام کرلیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں