ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور میں کھیلنے والے بیشتر غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوگئے، آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بھی 14 برس بعد کراچی آنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ گزشتہ روز ابوظہبی میں مکمل ہوگیا جس کے بعد اب بقیہ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلے کریں گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
پی ایس ایل کے لیے پاکستان میں ہوگی اسٹارزکی بھرمار ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شین واٹسن چودہ سال بعد پاکستان آئیں گے اور شائقین کو جارحانہ کھیل دکھائیں گے۔
It’s been 14 years since I last visited Pakistan, a place with some of the most passionate fans in world cricket. Can’t wait to give it our best shot in bringing home the trophy with… https://t.co/LVTXgkj0ru
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) March 6, 2019
گلیڈی ایٹرز کے ہی ڈی جے براوو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا جبکہ کراچی کنگز کے اسٹارز کولن منرو، انگرام، لیونگ اسٹن بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنا کھیل پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4 : دوسرا مرحلہ مکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفرازی، کراچی کنگز کا شاندار کم بیک
پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت پوری ٹیم کراچی آئے گی، غیر ملکی کھلاڑی پولارڈ بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رانکی نے بھی پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ کا یواے ای میں گروپ مرحلہ ختم ہوگیا، پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور زلمی 12، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، کراچی کنگز 8 ، لاہور قلندرز 6 اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
پی ایس ایل 4: کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی
بلے بازوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 332 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، انہوں نے تین نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ سنچری بنانے کا اعزاز کراچی کنگز کے کولن انگرام کے پاس ہے علاوہ ازیں لیام لیونگ اسٹن نے بھی جارحانہ بلے بازی کر کے رنز کا انبار لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، کراچی میچز کا سیکیورٹی پلان مرتب، شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری
باؤلرز میں حسن علی 18 وکٹیں لے کر سرفہرست کے جبکہ کراچی کنگز کے نوجوان باؤلر عمر خان نے بھی اب تک 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔