جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل رات 11 بجے سے نشر ہوگا۔

وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز، پروگرام کی خاص بات ہیں، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی فن کا جادو جگائیں گے، معروف کامیڈین سخاوت ناز بھی ہر لمحہ پرجوش کا حصہ ہوں گے۔

میچ پر تبصرے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم زبردست تجزیہ کرے گی جن میں معروف بلے باز باسط علی اور سابق بولر تنویر احمد شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچز پر پیش گوئیاں بھی کی جائیں گی، ستاروں کی چال سے میچ کا حال اور جیتنے والوں سے متعلق پیش گوئیاں کی جائیں گی اور پیش گوئی درست ثابت پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ پروگرام ہر لمحہ پرجوش جو شائقین کی جانب سے کافی سراہا جاتا رہا ہے، کراچی کے شہری شو میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں اور پروگرام کو انجوائے کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں