The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 5 ترانہ، علی ظفر کیا کرنے جارہے ہیں؟

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر نے پاکستان سپر لیگ فائیو کا نیا ترانہ بنانے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ٹیلی فون پر وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا ترانہ گانے سے متعلق کل 2 بجے تک اعلان کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کے ٹویٹر پول میں 80 فیصد لوگ یہی چاہتے ہیں اور سب کی خواہش یہی ہے تو میں کل تیاری کے ساتھ آؤں گا‘۔

علی ظفر نے ترانے بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے‘۔ گلوکار و اداکار نے آئندہ ہفتےہر لمحہ پرجوش میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: علی عظمت سے کہوں گا آپ خوش رہا کریں، علی ظفر کا ردعمل

پروگرام میں وسیم بادامی نے مزید وضاحت کی کہ جو پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ہے اُس کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی مگر چونکہ عوام کی خواہش ہے تو علی ظفر بھی نیا گانا تیار کریں گے۔

پروگرام میں علی ظفر نے پی ایس میں گایا ہوا ترانہ ’سیٹی بجے گی، سیج سجے گا‘ گایا تو حاضرین جھوم اٹھے اور وہ گلوکار کے ہم آواز ہوئے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں