تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ایس ایل ترانہ: علی ظفر نے مداحوں سے بڑی فرمائش کردی

کراچی: معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے مداحوں سے فرمائش کی ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹیز، کالج اور اسکولز میں گروپ کی صورت ڈانس کر کے ویڈیوز بھیجیں تاکہ پی ایس ایل کے نئے ترانے کی ویڈیو تیار کی جاسکے۔

علی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے ترانے کی دھن اتوار کے روز شیئر کی جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ گانا تیار ہوگیا ، اب ویڈیو بنانے کی ذمہ داری آپ لوگوں کی ہے۔

علی ظفر کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں آپ کو ڈانس کے اسٹیپ بتا رہا ہوں، یہی اسٹیپ ریکارڈ کر کے ویڈیو بھیجیں تاکہ جلد از جلد ویڈیو ریکارڈ ہوسکے۔

اب سے کچھ دیر قبل علی ظفر نے ایک اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ ای میلز کرنے والے شائقین کا شکریہ ادا کررہے تھے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کے ڈانس کی بہت ساری ویڈیوز موصول ہوئیں، ایسا کریں کہ اب آپ لوگ یونیورسٹیز ،کالجز اور اسکول میں گروپ کی صورت یہی اسٹیپ کر کے اچھے کیمرے سے ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیجیں‘۔

علی ظفر نے بتایا کہ میں بھی کل ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے کالج جارہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -