تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ایس ایل 7: یہ خاتون نہیں تو پھر کونسی معروف شخصیت ہے؟

پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں میدان میں کچھ اس طرح کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈٰیو پی ایس ایل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں معروف شخصیت خاتون کی وگ لگائے بیٹھی ہے اور دوسری جانب دیگر دو افراد بھی موجود ہیں۔

دراصل یہ معروف شخصیت کو خاتون بنایا گیا ہے اور شائقین کرکٹ پہچان ہی نہیں پا رہے ہیں یہ ہے کون؟

یقیناً آپ بھی نہیں پہچان سکے ہوں گے تو یہ کون ہے، چلے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ یہ شخصیت خاتون کا جو روپ دھارے بیٹھی ہے یہ کون ہے۔

دراصل یہ معروف کمنٹیٹر اور سابق کیوی فاسٹ بولر ڈینی موریسن ہیں جو خاتون کا روپ دھار کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ڈینی اپنے مزاحیہ انداز کمنٹری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں اب شائقین کو ان کا یہ انداز بھی خوب بھا رہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈینی موریسن نے یہ انداز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران دھارا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے اور ملتان سلطانز کی ٹیم کو قلندرز کے 183 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں