تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اسلام آباد نے کراچی کو ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 7 کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کے 178 رنز کے تعاقب میں ہوم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں‌ پر 135 رنز ہی بنا سکی۔ ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے اور ہوم ٹیم اب تک جیت کا کھاتا نہیں کھول سکی۔

مڈل آرڈر بلے باز محمد نبی 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان بابراعظم صرف 8 رنز ہی بنا سکے، صاحبزادہ فرحان نے 25 اور عمید آصف نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Image

 اس سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ایلکس ہیلز اور اسٹرلنگ پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 66 رنز کا عمدہاس  آغاز فراہم کیا جب کہ کپتان شاداب خان نے 19 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کولن منرو نے33 رنز بنائے جب کہ اعظم خان نے7گیندوں پر16 رنز کی باری کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم، عمیدآصف، عثمان شنواری اور محمد نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

لیگ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

ٹاس کے موقع پر یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے مثبت کھیلیں اور اچھا ٹوٹل دیں جب کہ کنگز کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیل کر شائقین کو محظوظ کریں گے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر کرس جارڈن کنگز کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جب کہ عمران جونیئر اور عامریامین کی جگہ کرس جارڈن اور عثمان شنواری ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

Image

ہوم ٹیم کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں واپسی کا عزم لیے میدان میں اتری ہے۔ کراچی کنگز کے شائقین نے بلے بازی میں کپتان بابراعظم اور جارح مزاج بلے باز شرجیل خان سے امیدیں لگالیں ہیں جبکہ فاسٹ بولر کرس جارڈن اور عثمان شنواری کی فائنل الیون میں شمولیت سے کراچی کنگز کا بولنگ اٹیک مضبوط ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی باؤنس بیک ہدف ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں اب تک سولہ مقابلے ہوئے اسلام آباد کو دس فتوحات کےساتھ برتری حاصل ہے جبکہ کراچی کنگز نےچھ بارکامیابی سمیٹی۔

Comments

- Advertisement -