کراچی کنگز کے ہیڈکوچ پیٹرمورس نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈک خلاف حکمت عملی بنالی ہےاب باتیں نہیں کریں گے میدان میں کرکے دکھائیں گے۔
پیٹر مورس نے کہا کہ اسلام آباد کےخلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے آج کی پچ بیٹنگ کیلئےکافی اچھی ہے کراچی کنگز کے بولرزنےاب تک اچھی بولنگ کی ہے تاہم بیٹنگ میں ہمارےکھلاڑیوں کو تیز کھیلنا ہو گا۔
پیٹرمورس نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بہترین کھلاڑی ہیں۔
انجریز، کرونا اور بدلتے کامبی نیشن نے سیزن سیون میں کراچی کنگز کیلئے مشکلات کھڑی کردیں، پی ایس ایل سیزن سیون میں چار فاسٹ بولرز کے باہر ہونے کا مخالف ٹیموں نے بھرپور فائدہ اٹھایا جس کے باعث کراچی کنگز تاحال فتح سے محروم ہے۔
کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھولنے کے لئے بے قرار ہے، فتح کا عزم لئے بابر الیون آج شاداب کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی، ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک سترہ میچ کھیلے گئے،گیارہ اسلام آباد نےجیتے جبکہ چھ کراچی کنگز کے نام رہے، اسلام آباد نے نو میچز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتے۔