لاہور: محمد عمران جونئیر کی جگہ میر حمزہ کراچی کنگز میں شامل کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر کی جگہ میرحمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میر حمزہ کو کنگز کے اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دیدی ہے۔
اس سے قبل انجری کا شکار محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی خدمات حاصل نہ ہوسکی۔
مسلسل انجریز کے باوجود کراچی کنگز پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پُرعزم ہے، متعدد کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے باوجود کنگز کے کپتان بابراعظم کو یقین ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز میں متبادل کھلاڑی کون آ رہا ہے؟
واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چھٹا میچ اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔
دوسری جانب پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔