منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پشاور سے ٹاکرا، کراچی کنگز فتح کے لئے پُرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچوں کو فیصلہ ہوگا، مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز ٹیم پہلی جیت کی منتظر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے، پہلا میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کا میچ میچ ڈو اور ڈائی ہے، کراچی کنگز کےپاس غلطی کی گنجائش نہیں، جیت ہی وہ واحد صورت ہے جو اسے ایونٹ میں رہنے کی آخری امید فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل آتے ہی چھا گئے، گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ‌ پچھاڑ دیا

کراچی کنگز کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ جو کلارک انجری سےصحتیاب ہوگئے اور پشاور زلمی کے خلاف اہم ترین میچ کے لئے دستیاب ہونگے، محمد نبی بنگلا دیش کے خلاف افغان ٹیم کا حصہ نہیں، جس کے باعث وہ کراچی کنگز کے ساتھ پورے ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہیڈ ٹو ہیڈ میچوں میں پشاور کو برتری حاصل ہے، جہاں 11 میچوں میں زلمی نے میدان مارا جبکہ کراچی نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں