تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم کھلاڑی سے محروم

لاہور: پی ایس ایل 7 میں پلے آف مرحلے کے لئے تگ ودو کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا ملا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ان فارم آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے محمد نواز کے پی ایس ایل سے باہر ہوجانے کی تصدیق کردی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آل راؤنڈر محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پاؤں میں انجری ہوئی، طبی معائنے کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کی بنا پر وہ پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ محمد نواز کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محمد نواز نے پی ایس ایل سیزن سیون میں پانچ میچز کھیل کر 5 وکٹیں حاصل کررکھی تھی، ان کی عمدہ کارکردگی پشاور زلمی کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرنا تھا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں 47 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلی تھی جبکہ لاہور قلندرز کے خلاف ٹیم کے لئے 25 قیمتی رنز بھی جوڑے تھے۔

کوئٹہ اس وقت پی ایس ایل سیزن سیون کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ ابھی اس کے 5 میچز باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -