تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ایس ایل7: پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج مدمقابل

لاہور: پاکستان کرکٹ کے میگا ایونٹ پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے کا بھی انتظار ختم ہوگیا، آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں رن پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

رضوان الیون ناقابل شکست ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی جبکہ پشاور زلمی کی نگاہیں پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر بنانے پر مرکوز ہوں گی، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں اب تک تمام ٹیمیں پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور  کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے گزشتہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 57رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کےحوالے سے این سی اوسی کا بڑا فیصلہ

ادھر سات فروری کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی تھی، اجلاس میں این سی اوسی نے فیصلہ کیا کہ میگا ایونٹ کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50فیصد شائقین کو اسٹیڈیم داخلےکی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 15فروری تک ویکسینیٹڈ 50فیصد شائقین پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے جبکہ 16فروری سے 100فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -