ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پی ایس او نے پولیس یونٹ سیکیورٹی ون کو فیول سپلائی بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں عدلیہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس یونٹ ایندھن بحران کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ پی ایس او نے پولیس یونٹ ون کو فیول سپلائی بند کردی ہے۔

سیکیورٹی ون کراچی کا پیٹرول بجٹ مکمل ختم ہوگیا ہے، گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی جس سے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی متاثر ہوگئی ہے۔

عدالتوں کی سیکیورٹی پر مامور یونٹ کے ایس ایس پی نے صورت حال سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس سے رابطے میں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معطلی سےعدالتوں سمیت عدلیہ سے وابستہ افسران اور عملے کو خطرات کا سامنا ہوگا۔

پی ایس او نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پولیس یونٹ سیکیورٹی ون کو فیول سپلائی بند کردی ہے، پولیس کے سیکیورٹی ون یونٹ کے ذمے پی ایس او کے 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد واجبات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحران سے نمٹنے کے لیےمحکمہ داخلہ سندھ کو اضافی فنڈز کی ہنگامی سمری بھیجی گئی تھی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے ارسال کردی ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاحال فنڈز کی فراہمی کی سمری پر حتمی فیصلہ نہیں کیا، پولیس حکام کی جانب سے فوری فنڈز کے اجرا اور فیول سپلائی بحال کرنے کا اصرار کیا ہے۔

سیکیورٹی یونٹ ون میں 10 اپریل سے فیول بحران شروع ہوا جبکہ 3 مئی سے سپلائی بند ہے، بحران کے دوران سیکیورٹی یونٹ کو اب تک صرف 63 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی ہوسکی ہے،  عدالتی نظام اور ججز کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

+ posts

اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں