ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

انتخابات میں ہمیں نہیں کراچی والوں کو شکست ہوئی، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے انتخابات میں مسلسل شکست کو کراچی اور سندھ والوں کی ہار قرار دے دیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ’انتخابات ہم نہیں کراچی اور سندھ والے ہارے ہیں‘۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ ’ ان کے گھروں میں آج بھی پانی نہیں آرہا جبکہ یہ ووٹ مسلسل سندھ میں برسراقتدار جماعت کو دے رہے ہیں‘۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایک بار عام انتخابات، ایک بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا، جس میں سے ایک بھی نشست پر فتح حاصل نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے، مصطفیٰ کمال

یہ بھی پڑھیں: جب را سے لڑ سکتے ہیں‌ تو پیپلزپارٹی سے بھی لڑ سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

علاوہ ازیں رواں سال اپریل میں بلدیہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے الیکشن لڑا، جس میں وہ چوتھا نمبر حاصل کرسکے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں