مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم کے کارکنان کو قومی دھارے میں آنے کی پش کش PSP
The news is by your side.

Advertisement

مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم کے کارکنان کو قومی دھارے میں آنے کی پیشکش

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو سیاست میں زندہ رکھنے والے متحدہ کے خرافات کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، جب تک ایم کیو ایم کا نام ہے کراچی میں قتل و غارت گری ختم نہیں ہوگی، ایم کیو ایم کے کارکنان پی ایس پی کا حصہ بن کر قومی دھارے میں شامل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ اور صدر انیس قائم خانی جے یو پی کے سیکریٹری جنرل اویس نورانی سے ملاقات کرنے بیت الرضوان پہنچے اور کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کے پاس عسکری اور سیاسی ونگ ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی صورت میں متحدہ لندن اپنا سیاسی ونگ چلار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی ایم کیو ایم کے کسی بھی ونگ سے وابستہ ہے وہ خونی درندہ کہلائے گا کیونکہ ایسے عناصر کراچی میں امن دیکھنا نہیں چاہتے، ساتھ ہی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کو پی ایس پی میں شمولیت کی پیش کش بھی کی۔

اس موقع پر جے یو پی کے رہنماء اویس نورانی نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے علاوہ سب سے اتحاد کرسکتے ہیں، کراچی کی سیاسی صورتحال بہت بہتر ہوگئی آئندہ انتخابات کے لیے حکمتِ عملی بنانی شروع کردی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، لوگوں کو مکمل آزادی ہوگی وہ جہاں چاہیں ووٹ دیں اگر ہم طاقت میں ہوتے تو کارکن کبھی شہید نہیں ہوتے۔ پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ہم مہاجر سیاست کر کے قوم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں