کراچی : پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما میرعتیق تالپور اور ان کے اہل خانہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے جنرل سیکریٹری میرعتیق تالپور پر ڈیفنس کے علاقے خیابان شہباز پر ایک گاڑی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
پی ایس رہنما اور ان کے اہل خانہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ گولیاں کار کے بمپر پرلگیں، حملہ آور جائے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
درخشاں تھانے نے عتیق تالپور پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ نامعلو مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے جس میں اقدام قتل، فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ محمد شاہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 9 جنوری کو سابق گورنرسندھ محمد زبیر پر نامعلو مسلح افراد نے حملے کی کوشش کی تھی۔