جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ توڑ تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن تیزی دیکھنے میں آئی اور ریکارڈ توڑ تیزی کیساتھ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ہوا۔

کاروبار کے دوران 8 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں اور انڈیکس میں 7032 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ 4.44 فیصد اضافے سے 100 انڈیکس 165,476پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 44 ارب روپے مالیت کے 58کروڑ حصص کے سودے ہوئے جب کہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 483کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 391کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 69 میں کمی ہوئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 165,866 پوائنٹس رہی۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 160,821 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ روز انڈیکس 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنےکی کوششوں پر مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کے ابتدائی اشاروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں