پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد منفی ہوگیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس چار پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 59 ہزار 451 پر بند ہوا۔ دوران کاروبار 1241 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت پر منافع کا حصول غالب رہنے کی وجہ سے اختتام مندی پر ہوا ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1006 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
پیر کے روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


