پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ایک لاکھ 83 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگئی، انڈیکس میں 896 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 49 پوائنتس پر بند ہوا، دوران کاروبار انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 801 کی بلند اور ایک لاکھ 82 ہزار 54 پوائنٹس کی کم سطح پر ٹریڈ ہوا۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

اسٹاک مارکیٹ میں آج 35 ارب روپے مالیت کے 73 کروڑ 14 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 564 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔

آج 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 223 میں کمی ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ، فرٹیلائزر، ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری نے تیزی کو فروغ دیا ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں