پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 83 ہزار کی نفسیاتی حد کھودی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1381 پوائنٹس کم ہوگیا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران کاروبار انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 726 کی بلند اور ایک لاکھ 82 ہزار 369 پوائنٹس کی کم سطح پر ٹریڈ ہوا۔
آج 448 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 562 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
مارکیٹ میں 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 352 میں کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منافع کے حصول کے لیے فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


