پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس تاریخی ریکارڈ پر پہنچ گیا ہے۔
کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروباری اختتام پر 2202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 36 ہزار 841 کی تاریخی سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 1.64 فیصد ریکارڈ کیا گیا، پورا دن 37 ارب روپے مالیت کے 84 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 264 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 194 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کی بدولت مضبوط معاشی اعشاریوں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہوا ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


