کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 149 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 7 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
آج مارکیٹ میں 46 ارب روپے مالیت کے 77 کروڑ 32 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 378 میں کمی ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے سیکٹرز میں سیلنگ پریشر کی وجہ سے دن بھر مارکیٹ منفی زون میں رہی، آئی ایم ایف مذاکرات، آئئندہ بجٹ اور معاشی فیصلے آئندہ دنوں مارکیٹ کا سمت متعین کریں گی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


