کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 761 کی سطح پر بند ہوا، کاروبار نے دوران انڈیکس 2 نفسیاتی حدیں عبور کیں۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ میں 47 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
مارکیٹ میں 278 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 167 میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، پاور جنریشن اور ریفائئنری سیکٹرز میں خریداری نے تیزی کو تقویت دی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


