پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج دو نفسیاتی حد کھودیں، کے ایس ایس ہنڈریڈ انڈیکس میں 1551 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 1.01 فیصد کمی سے ایک لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 198 ارب روپے مالیت کے 32 کروڑ 44 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اسٹاک ایکسچینج میں 153 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 261 میں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں