جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس کتنے پوائنٹس پر بند ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے، 100 انڈیکس میں 165 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 254 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال بھی ہوئی، انڈیکس کی بلند سطح ایک لاکھ 40 ہزار 202 اور کم سطح ایک لاکھ 39 ہزار 105 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں 32 ارب روپے مالیت کے 65 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 482 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔

210 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 243 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 419 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے منافع کے لیے شیئرز فروخت کیے جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں