منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 1496 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار اور ایک لاکھ 63 ہزار کی 2 نفسیاتی حد بحال ہوگئیں۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 63 ہزار 398 پوائنٹس رہی، آج 21 ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 559 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔

136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 290 میں کمی ہوئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈٰکس ایک لاکھ 61 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں