کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں 1304 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں ایک لاکھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
آج مارکیٹ میں 32 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 559 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 199 میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر تین پیسے گر گئی، ڈالر 280 روپے 55 پیسے سے کم ہوکر 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔


