کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 1496 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 145 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ نے ایک لاکھ 67 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 68 ہزار 160 پوائنٹس رہی، آج 35 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
مجموعی طور پر 560 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 291 میں کمی ہوئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 167 ہزار 642 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


