جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تین نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے سے 180014 پر بند ہوا ہے۔

آج 35 ارب روپے مالیت کے 73 کروڑ 87 لاکھ حصص کے سودے ہوئے اور دن بھر 563 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔

Business News updates – Latest news stories on Economy from Pakistan

اسٹاک مارکیٹ میں 303 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ 158 کے دام گھٹ گئے، گزشتہ روز انڈیکس 177083 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کشیدگی میں کمی کی امید ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں