کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آخری دن انڈیکس میں 3702 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، مارکیٹ نے 3 نفسیاتی حدیں کھو دیں۔
100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس اور کم سطح ایک لاکھ 83 ہزار 547 پوائنٹس رہی۔
مارکیٹ میں آج 60 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 27 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔
113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 323 میں کمی ہوئی ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


