منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، پہلی بار انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 87 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کی تھی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

آج مارکیٹ میں 66 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 563 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 299 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 161 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کی توقع اور اہم شعبوں میں خریداری نے تیزی کا رجحان پیدا کیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں