بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد مندی کا رجحان

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد آج مندی کا رجحان رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 975 پوائنٹس کی کمی ہوئی،  مارکیٹ نے ایک لاکھ 87 ہزار اور ایک لاکھ 86 ہزار کی 2 نفسیاتی حد کھودیں۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 543 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 905 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

آج 70 ارب روپے مالیت کے 57 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 562 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 245 میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں