پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش، چائنیزکنسورشیم کو ڈیڈلائن دیدی -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش، چائنیزکنسورشیم کو ڈیڈلائن دیدی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کیلئے ہونے والی بولی میں نیا موڑ لے لیا ہے ، چائنیزکنسور شیم کو بولی جمع کرانے کیلئے ڈیڈلائن دے دی گئی ہے، معروف بزنس مین عقیل کریم    ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ ممبرز کو بولی کے عمل سے باہر رکھ کر غلط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش کیلئے بیرونی سرمایہ کار کو اسٹاک ایکسچینج کے 40فیصد شئیرز فروخت کرنے کیلئے پندرہ دسمبر کو بولی کا عمل شروع کیا گیا، متوقع اہم ترین خریدار چائنیز کنسورشیم رات گئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آیا لیکن بولی نہیں دی۔

اے کے ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سینئیر ممبر عقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ ممبرز کو بولی کے عمل سےباہر رکھ کر غلط کیا گیا۔

شئیر مارکیٹ کے 40فیصد شئیرز کی فروخت کیلئے بولی کا عمل بائیس دسمبرتک جاری رہے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنیز کنسورشیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40کے بجائے51فیصد شئیرز انتظامی کنٹرول کے ساتھ خریدنا چاہتا ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےاسٹریٹجک پارٹنرکی تلاش کامرحلہ مکمل


یاد رہے 15 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش کا اہم ترین مرحلہ مکمل کیا گیا، پی ایس ایکس کے شئیرز کیلئے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور برطانوی فنڈز کے کنسورشیم کی پیشکشیں اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی پیشکش بھی مل گئی جبکہ نیشنل بینک سمیت تین نجی بینکوں نے بھی پیشکشیں جمع کرادیں ہیں۔

چالیس فیصد شئیرز خرید کر بیرونی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اسٹریٹجک پارٹنر بنے گا، چالیس فیصد شئیرز مقامی مالیاتی اداروں کو فروخت کئے جائیں گے اور بیس فیصد شئیرز عوام کو فروخت کئے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا عمل دخل اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ جائیگا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت نہ صرف مارکیٹ بیس میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے نئی پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی بھی لائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں