The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی شدید مندی کا شکار، انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرگیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی شدید مندی کی لپیٹ میں ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز کے 30 منٹس میں ہی ہنڈرڈانڈیکس میں 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہینڈریڈانڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا اور 42 ہزار612 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آج آگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے مونیٹری پالیسی جاری کرے گا، جس میں انویسٹرز سو سے ڈیڑھ سو بیسسز پوائنٹس کا اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے انویسٹرز مارکیٹ میں اپنا سرمایہ بچانے کیلئے شیئر فروخت کر رہے ہیں۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ، پالیسی کمیٹی اجلاس میں آئندہ 2ماہ کیلئےشرح سود کا تعین کیا جائے گا ، ملک میں شرح سود اس وقت 12.25فیصد پر ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں