The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مستحکم رہی اور بند ہونے تک اس اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 254 کی سطح پر بند ہوا۔ کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوکر 6426 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر 343 کمنپیوں کے شیئرز مارکیٹ میں خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 203 کی قیمتوں میں اضافہ، 129 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

انٹر بینک / اوپن مارکیٹ

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 156.36 پیسے پر برقرار رہا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی کرنسی مستحکم رہی اور ڈالر 156.40 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں