The news is by your side.

Advertisement

کرونا کا خوف کم، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی، نفسیاتی حد بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور آج ٹرینڈنگ کے دوران اکتیس ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا جس کا تسلسل مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

ٹریڈنگ کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں لین دین کے دوران 2.8 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 866 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 837 پوائںٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،652 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت کے 21 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی۔ مارکیٹ میں آج 335 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 247 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 67 کے ریٹ میں کمی ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں