جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوران کاروبار 683 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کی وجہ سے مارکیٹ میں بہتری دیکھی جارہی ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جارہا ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 5400 کی کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4630 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت65 ڈالرکم ہو کر 2662 ڈالر پر آگئی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں