The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مندی کے بادل برقرار

اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری مندی کا رجحان تاحال برقرار ہے ،  کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی کے ایس ای 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 624 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے جاری اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل تاحال چھٹ نہ سکے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز میں حصص کی لین دین میں حصہ لیا۔

ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ مندی کی طرف گامزن ہوگئی اور 100 انڈیکس دن کی کم ترین سطح 41ہزار 458 پوائنٹس تک پہنچا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

مجموعی طور پر 4 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کے 8 کروڑ 28 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی، کُل 298 شیئرز کے کاروبار میں سے 76 کے حصص کی قدر میں اضافہ، 205 کی قیمتوں میں تنزلی اور 17 کے ریٹ مستحکم رہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے سمینٹ اور بیکنگ سیکٹر پر پیسہ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی، مجموعی طور پر دونوں شعبوں میں 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ ملک مخالف انٹرویو کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار حصص کی لین دین محتاط انداز سے کررہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ’منفی کاروبار کے باوجود حصص کی قیمتیں بہتری کی جانب گامزن ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ آئندہ چند روز میں مارکیٹ اچھی پوزیشن میں واپس آجائے گی‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں