کراچی (04 جنوری 2026): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، ایکسچینج نے سیٹلمنٹ سائیکل کو T+2 سے T+1 کر دیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ٹی پلس وَن 9 فروری 2026 سے نافذ نافذ العمل ہوگا، اس کے نفاذ سے حصص کی خرید و فروخت کے بعد رقم کی منتقلی اگلے دن ہی ممکن ہو جائے گی۔
ٹی پلس 2 میں حصص کی خرید و فروخت کے بعد رقم کی منتقلی 2 کاروباری دن کے بعد ہوا کرتی تھی، اب T+1 کے تحت صرف ایک کاروباری دن ہی میں وہ شیئر آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گا اور بیچنے والا رقم بھی ایک دن میں وصول کر لے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے اس سے فائدہ ہوگا، اور شیئرز اور رقم کی تیز تر کریڈٹ ہونے لگے گی، سرمایہ جلدی گردش کرے گا، اور لین دین کے دوران رسک کم سے کم ہوگا۔
گوگل نے 40 فی صد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہونے کا اعلان کر دیا
اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ کے مطابق مارکیٹ مزید مؤثر اور محفوظ ہو جائے گی، مارجن ریکوائرمنٹس سخت ہو سکتے ہیں تاکہ لیکوڈٹی خطرات کم سے کم ہوں۔ واضح رہے کہ 9 فروری 2026 سے مکمل طور پر T+1 شروع ہو جائے گا۔
ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انڈیکس میں 931 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار832 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 188,312 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 564 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، اور 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 188 میں کمی ہوئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


