site
stats
بزنس

اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا، ایس ای سی پی نے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نے ٹریڈنگ کا ڈیٹا لیک ہونے کی شکایت سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان ( ایس ای سی پی) میں شکایت درج کروائی۔ْ

ایس ای سی پی نے بروکرز کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ’تحقیقاتی ٹیم ٹریڈنگ ڈیٹا لیک غیر قانونی طور پر افشا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی‘۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو شخص یا بروکر اس غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اُسے سخت سزا دی جائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار رہا اور انڈیکس میں 232 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 4 سو 59 (40،459) پر بند ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے درمیانی وقت تک مارکیٹ میں 40،604 کا اضافہ ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top