تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

روس یوکرین جنگ : پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار

کراچی: یوکرین پر روسی حملے کی خبروں نے عالمی معیشت کو ہلاک کر رکھ دیا ہے، جس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 624 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 624 پوائنٹس گراوٹ کے باعث 100 انڈیکس 44ہزار508کی سطح پرآیا۔

جوں جوں روس کی جانب سے حملے کی خبریں رپورٹ ہوتی رہیں، سرمایہ کاروں نے اسٹاک ایکس چینج میں بزنس کرنے سے ہاتھ کینچھ لیا، نتیجے کے طور پر پی ایس ایکس شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 100انڈیکس1329 پوائنٹس کمی کیساتھ43803پوائنٹس پر ٹریڈ کررہاہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہواہے ، اس وقت امریکی خام تیل 96 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔

برطانوی خام تیل میں 4.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 101 ڈالر 32 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے اعلان جنگ کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نےایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی صدر پوٹن نے خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا اور ہمارے فوجی ڈھانچے اور ہمارے سرحدی محافظوں، سرحدی دستوں پر حملے کیے ہیں جبکہ یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکے سنے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا اعلانِ جنگ: یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

زیلینسکی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام علاقوں پر مارشل لاء نافذ کر رہے ہیں میری صدر بائیڈن سے بات ہوئی تھی، امریکہ نے پہلے ہی بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔

یوکرینی صدر نے عوام سے کہا کہ اگر ممکن ہو تو گھروں میں رہیں، پوری یوکرین کا سیکیورٹی سیکٹر کام کررہا ہے، میں، قومی سلامتی اور دفاعی کونسل اور یوکرین کے وزراء کی کابینہ آپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -