اسلام آباد (10 جون 2026): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔
ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کروا دیا ہے جس کا مقصد صارفین کو ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے سم ڈس اون کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا
پی ٹی اے نے کہا کہ اس اقدام سے ریگولیٹری معلومات تک رسائی مزید آسان اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، ویب سائٹ پر متعارف کروایا گیا پی ٹی اے چیٹ بوٹ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چیٹ بوٹ ٹیلی کام خدمات سے متعلق سوالات اور شکایات اندراج میں رہنمائی دے گا، یہ سم، ڈیوائس رجسٹریشن اور پی ٹی اے سے متعلق امور پر رہنمائی فراہم کرے گا، یہ نظام متعلقہ سرکاری خدمات اور خودکار پلیٹ فارمز کی جانب بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔



