ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کیلیے پی ٹی اے اور میٹا کا بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (22 جولائی 2026): نوجوان کے آن لائن تحفظ کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) اور ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا نے پاکستان میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ، ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے پیش نظر مشترکہ تعاون پر مبنی فریم ورک بنانے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔

اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں آن لائن مواد کے تحفظ سے متعلق معاملات پر باہمی گفتگو، تعاون اور استعدادکار کو فروغ دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کا مقصد اس شراکت کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ، ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کی حوصلہ افزائی، بالخصوص بچوں کو نوجوان صارفین کے لیے ایک محفوظ اور پر اعتماد ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے اور میٹا استعدادکار میں اضافے، پالیسی مکالمے، آگہی مہمات اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل فلاح وبہبود سے متعلق عالمی بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے لیے مشترکہ طور پر اقدام کریں گے۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں